چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح کے علاقے گزشتہ چار روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے شدید گرمی کے بعد بادلوں کی انٹری ہوئی اور خوب بارش ہوئی ۔ابر رحمت برسنے سے درجہ حرارت میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے بارش اور بادلوں سے موسم حسین ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔