ہماری کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Share
ہماری کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتوں کو قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی مشکلات اور ان کے خاندان کے کرب کا احساس ہے، قانونی ضروریات کا خیال رکھنا پڑتا ہے، کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کو واپس لایا جائے۔صدارتی انتخاب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت اور سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، وہ نظریاتی سیاست کےمحافظ ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ان کا نام واپس لینے کے لیے پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اعتزاز احسن کا نام واپس لیاگیا تو نظریاتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت سنجیدگی اور دانشمندی سے مسائل حل کریں، مقبوضہ کشمیرمیں مقامی سیاسی تحریک اورانسانی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔

Read more

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

جنیوا — اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے 7 ستمبر کو پاکستان پر زور دیا کہ وہ احمدیہ مسلمان کمیونٹی کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک، تشدد اور قانونی پابندیوں کی اطلاعات پر توجہ دے۔ ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کمیونٹی کے تحفظ کو

By ویب ڈیسک
اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی احمدیہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ محمد شریف عودہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حکومت میں عرب جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ "اسرائیل کے آزادی کے اعلان میں کہا

By ویب ڈیسک
جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

ٹامس راخل، جرمنی کی وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی اور آزادیٔ عقیدہ، نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور مذہبی آزادی کو درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کریں۔ اپنے دورے کے دوران، راخل نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ مکالمے،

By ویب ڈیسک
ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

کوالالمپور— ملائیشیا میں حکام احمدیہ یا قادیانی تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے سرگرمیوں کی پیچیدگیوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ سلانگور حکومت، محکمہ اسلامی امور سلانگور (JAIS) کے تعاون سے، خاص طور پر گومبک میں واقع

By ویب ڈیسک