برطانوی وزیرلارڈ طارق احمد کی عمران خان اور وزراء کیساتھ ملاقاتیں، دورہ پاکستان مکمل

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) برطانوی وزیرلارڈ طارق احمد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا۔
انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے مشیروں سمیت وزرا سے ملاقاتیں کیں۔
دورے کے دوران انہوں نے عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،شیخ رشید اور شیریں مزاری سےملاقاتیں کیں۔
برطانیہ کے منسٹر آف سٹیٹ برائے ساؤتھ ایشیاء و کامن ویلتھ لارڈ طارق احمد آف ویمبلڈن کی ملاقاتوں کے دوران برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنربھی اس موقع پر موجود تھے
ملاقاتوںمیں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
لارڈ طارق احمد نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لارڈ طارق احمد کو قبائلی علاقے کوہ سلیمان کی روایتی چھڑی کا تحفہ دیا۔
لارڈ طارق احمد نے امین اسلم کے ہمراہ اسلام آباد میںبرطانوی ہائی کمشنر کی رہائیش گاہ کے باغیچے میں ​پودا بھی لگایا

https://youtu.be/ERHVtETnIwg