چنیوٹ:اسلحہ پکڑ کر تقاریب میں جانے والے کی ویڈیو وائرل،پولیس نے پکڑ کر مقدمہ درج کردیا

چنیوٹ(ویب ڈیسک) اسلحہ پکڑ کر وڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کی پولیس نے اسلحہ پکڑ کر مختلف تقاریب میں شرکت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا نبیل اور حاجی احمد نامی ملزمان کی اسلحہ پکڑ کر تقاریب میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.