ربوہ میں سمارٹ لاک ڈاون کی تفصیلی رپورٹ،ہسپتال بھی بند

چناب نگر(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق چناب نگر میں 8 مئی سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاون ہوگا. تمام مارکیٹس بازار بند رہیں گے. شہر میں موجود ہسپتال بھی 16 مئی تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں. جبکہ ہسپتال کی ایمرجنسی کھلی رہے گی۔ لیکن تندور ،میڈیکل فارمیسیز،پٹرول پمپ،فوڈ ڈلیوری سروس،دودھ کی دوکانیں ،یوٹیلیٹی سٹور ،بجلی کی دوکانیں ،گیس ریفلنگ ،انٹرنیٹ اور میڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے. ان پر لاک ڈاون کی پابندی نہیں ہوگی۔ جبکہ بیکری ،گروسری سٹور،مٹھائی شاپ،سبزی فروٹ ،چکن اور گوشت کی دوکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلیں رہیں گی۔