ضلع چنیوٹ کی سرکاری انتظامیہ کا زور بھی ربوہ پر چلتا ہے

چناب نگر(ویب ڈیسک) کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے تحصیلدار اور چوکی انچارج اپنی ٹیم کے ہمراہ بازار میں متحرک نظر آتے ہیں جبکہ ضلع چنیوٹ میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے والا شہر چناب نگر ہے بغیر کسی جوں چراں کے انجمن تاجران سمیت شہری کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل کررہے ہیں ایس او پیز کے مطابق شام 6 بجے سے قبل ہی سارا شہر بند کردیا جاتا ہے یہ ایک اچھی بات ہے لیکن اس کے برعکس لالیاں اور چنیوٹ میں پاک فوج ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے روز با روز لمبے لمبے فلیگ مارچ ہونے کے باوجود کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ایک فیصد بھی نہیں ہورہا۔چناب نگر کے شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شہر میں دو سے تین ٹیک آویز اور کریانہ سٹور کو اجازت دی جائے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں کو چنیوٹ اور لالیاں نا جانا پڑے۔