ربوہ میں سرکاری سکول کے باہر عرصہ دراز سے گندگی اور غلاظت

چناب نگر(ویب ڈیسک) شہر میں موجود گورنمنٹ فضل عمر ہائی سکول گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا ہے.چناب نگر کی سرکاری انتظامیہ شہر کی صفائی کیلئے بلکل بھی تیار نہیں. میونسپل کمیٹی چناب نگر کا تمام عملہ صرف تنخواہیں لینے کیلئے تعینات ہے. جبکہ عملی کام صفر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی شہر کی صفائی پر دیہان نہیں دے رہی. بار بار شکایات کی جاتی ہیں لیکن پھر بھی صفائی کیلئے کوئی نہیں آتا۔ شہریوں نے ڈی سی چنیوٹ سے درخواست کی ہے کہ میونسپل کمیٹی کو تنبیہ کی جائے کہ صفائی کی صورتحال کو ٹھیک کیا جائے۔