نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم تھر یسامے کا ٹیلی فون ، وزیراعظم منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی

اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم تھر یسامے نے ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی،برطانوی وزیر اعظم تھر یسامے نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت کی مکمل معاونت کریں گےاور پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک اور سرگرمی لائیں گے جبکہ عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھر یسامے نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔برطانوی وزیر اعظم تھر یسامے نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک او رسرگرمی لائیں گے اورنئی پاکستانی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے ۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنی برطانوی ہم منصب کی جانب سے نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کے لئے سنگین مسئلہ ہے ،ہم منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان منی لانڈرنگ کے انسداد کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔