چنیوٹ میں حقانیہ روڈ ٹھٹھہ مبارک شاہ گہرے کنوے میں گر کر دو افراد زخمی

چنیوٹ (ویب ڈیسک)پانی والی موٹر ٹھیک کرنے سیڑھیوں سے نیچے اترتے پاؤں سلپ ہونے سے دونوں کنوے میں گر گئے-
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی-
ریسکیو عملہ نے ریسکیو آپریشن کر کے دونوں کو بحفاظت کنوے سے باہر نکا لیا-
ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا-
زخمیوں کی تفصیل
1 – اکرم ولد وریام 45 سال سکنہ ٹھٹھہ مبارک شاہ
2 – احمد علی ولد سونا 55 سال سکنہ ٹھٹھہ مبارک شاہ