ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرو ڈویثرنل صدر نیشنل لیبر فنڈریشن میاں اعجاز حسین کاچنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب

چنیوٹ (ویب ڈیسک) سرکاری محکموں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں اداروں کی نجکاری پر سخت احتجاج کریں گے ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ٹرانسپورٹر طبقہ معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے سیاسی جماعتوں نے ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈوبودیا ہے اور قوم کی امنگوں کا خون کیا ہے ملک کو دیانتدار اور قابل قیادت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرو ڈویثرنل صدر نیشنل لیبر فنڈریشن میاں اعجاز حسین ضلعی صدر کاشف سرورنے پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پاسبان ہائی ایس ویگن ورکز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر میاں اعجاز حسین نے کہا کہ حکومتی غیر تسلی بخش پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکار ہے پٹرولیم مصنوعات و اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب کی کمرتوڑ دی ہے قومی اداروں کی نجکاری اور بدامنی کے خلاف 12مارچ کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں گے حکمرانوں نے غریب عوام کو اپنی عیاشیوں کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اداروں کی نجکاری پاکستان کی خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے عوام اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا موجودہ حکمران ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں پر کاربند ہیں 12مارچ کے عوامی جلسہ میں شرکت کر کے امنگوں اور امیدوں کے چراغ روشن کریں گے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ظالم حکمرانوں سے نجات اور ملکی ترقی می بیرونی مداخلت کا راستہ روکیں گے اس موقع پر ضلعی صدر کاشف سرور نے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بیٹھ کر مذکرات کریں اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ٹرانسپورٹر طبقہ اس وقت مسائل کا شکار ہے۔