عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کواپنا نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کی تعیناتی فوری عمل میں آئے گی اور ان کا عہدہ اعزازی ہوگا۔
واضح رہے کہ مولانا طاہر اشرفی متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔