چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں پولیس پر فائرنگ

چنیوٹ(ویب ڈیسک) بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی لالیاں میں دو نامعلوم ملزمان نے ناکہ بندی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر مدثر علی زخمی ہو گیا ہے-
فائرنگ کا واقعہ تھانہ کانڈیوال کے علاقہ کالووال میں پیش آیا –
تھانہ کانڈیوال پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 324/353/186/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے-