طالب علم نے امتحان کے خوف سے خودکشی کرلی

بھارت(ویب ڈیسک) بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ نوجوان کی لاش گاؤں کے کنوے سے ملی اور پولیس نے اس پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
نوجوان کے والدین نے بتایا کہ ان کا بیٹا میڈیکل میں داخلے کے لیے امتحان کی وجہ سے کافی پریشان تھا کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ یہ امتحان دے چکا تھا اور اس میں وہ ناکام ہوا تھا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ نوجوان نے موت سے قبل کوئی تحریر بھی نہیں چھوڑی تاہم اس کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تین سال قبل بھی تامل ناڈو کی ایک طالبہ نے میڈیکل میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دیا تھا جس میں ناکامی پر اس نے خودکشی کرلی تھی جب کہ اس طالبہ نے انٹر کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن لی تھی۔