چنیوٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمد ریاض میں منعقد ہوا

چنیوٹ (ویب ڈیسک) اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈپٹی ڈی اومحمد سعید ،سی او ایم سی رانا نواز کے علاوہ محکمہ بلڈنگ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ضلع بھر میں ایجوکیشن کی 10سکیموں سمیت واٹر سپلائی ، سینی ٹیشن و دیگر77سکیموں کے لیے 16کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے جملہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام سکیموں کو جلد شروع کروائیں اور رواں سال میں مکمل کروائیں ،ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ ڈویلپمنٹ سکیموں میں تعمیراتی سست روی اور معیار ی کام نہ ہونے پر متعلقہ محکمے کے افسروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا-