چنیوٹ: ممکنہ سیلابی صورتحال، ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کر دیے

چنیوٹ (غدیر احمد بھٹی سے)ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنے انتظامات مکمل کریں ، بارشوں کاموسم شروع ہو رہا ہے میونسپل کمیٹیز کے تمام سی اوز اپنا عملہ اور مشنری کو متحرک رکھیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا ، میٹنگ میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ ممکنہ فلڈ سے متعلق جو ٹاسک ہیں وہ مکمل کیے جائیں تمام چیف آفیسرز اس سلسلہ میں ایک رپورٹ بنائیں اور بتائیں کہ آپکے پاس ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جو سامان موجود ہے وہ فنگشنل ہے اورکس چیز کی کمی ہے ،ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل کو ہدایت کی کہ ایسے تمام سکولز جو نشیبی علاقوں میں ہیں انکی لسٹ بناکر بھیجیں ، لائیو سٹاک و دیگرمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنی تیاری مکمل رکھیں اپنا پلان تیار کریں اور سرٹیفکیٹ بھجوائیں ،کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج مس طاہرہ خان نے بتایا کہ ہماری تیاری مکمل ہے ہمارے پاس تمام بوٹس موجود ہیں اور تمام فنگشنل ہیں ، میٹنگ میں اے ڈی سی جی فنانس راوٗ امتیاز ، اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ،اسسٹنٹ کمشنر ز آصف اقبال چوہان ،میڈم شمائلہ منظور، علی عاطف بٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مس طاہرہ خان، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ ، سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل ،سی او میونسپل کمیٹی چنیوٹ انیس عباس ،سی او لالیاں ، بھوانہ ،چناب نگر، ڈاکٹر ملٹن ممتاز ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین ،انچارج سیکیورٹی شبیر احمدکے علاوہ یگرایگریکلچر، لوکل گورنمنٹ ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ ،ایریگیشن و دیگر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی ،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمدخضر افضال چوہدری کی زیر صدارت یوم آزادی اور عیدالاضحی کے انتظامات کے جائز کے لیے افسران سے میٹنگ ہوئی ، ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ڈیپارٹمنٹس نے انتظامات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہیں ، جانوروں کی خریداری کے لیے تمام تحصیلوں میں سیل پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں ان سیل پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ کوئی خریدو فروخت کی اجازت نہ ہو گی ،انہوں نے تمام سی اوز کو ہدایت کی تمام سیل پوائنٹس پر ٹینٹ لگے ہوں ، پینے کا پانی موجود ہو ، لائیو سٹاک اور میونسپل کمیٹیز اپنے کیمپ لگائیں، کوئی بھی ادارہ ، این جی او، مدرسے یا کو ئی بھی شخص ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی نہیں کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیز آلائشیں اکٹھی کرنے کیلئے اپنا پلان تیار کرکے بھجوائیں ، آلائشیوں کے کلیکشن کے لیے پلاسٹک بیگز استعمال کیے جائیں تا کہ صفائی کا نظام بہتر رہے ، عیدالاضحی کی چھٹیوں میں تمام پارکس و دیگر پبلک مقامات پرسیکیورٹی انتظامات مکمل ہوں ، یوم آزادی کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات 12اگست تک مکمل کریں ، سرکاری بلڈنگز ، پبلک پیلس ، پارکوں کو لائٹنگ کر کے سجائیں ،آخر میں انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تمام تقریبات ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں جائیں گیں ۔