بھوآنہ۔خاتون نے تین بیٹوں کو بیک وقت جنم دے دیا باپ خوشی سے نہال

بھوآنہ( ویب ڈیسک )خاتون نے بیک وقت تین بیٹوں کو جنم دے دیا تفصیلات کے مطابق بھوآنہ کے پرائیویٹ ہسپتال بھوآنہ کلینک پر کل کلری کے رہائشی اسد علی کی بیوی نے بیک وقت تین بیٹوں کو جنم دے دیا بچے سرجیکل آپریشن سے پیدا ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد ماں اور بچے مکمل خطرہ سے باہر ہیں بچوں کے والد اسد علی نے بتایا کہ اس کے پہلے سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور خدا کی طرف سے تین مزید بیٹے عطاء ہونے پر شکر گزار ہوں-