چناب نگر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ،چناب نگر میں آٹے کی سپلائی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ،چناب نگر میں آٹے کی سپلائی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف

ایک لاکھ آبادی پر مشتمل شہر کو 10 کلوآٹے کے300 تھیلے دے کر ضلعی انتظامیہ حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے

گھروں سے نکلے لوگوں کی کثیر تعداد آٹا نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور کمشنر فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری انتظامیہ اپنی زیر نگرانی آٹے کی دستیابی اور ان کی تعداد کو شہر کی آبادی کے حساب سے یقینی بنائے تاکہ جو حکومتی دعوے کئے گئے ہیں وہ پورے ہو سکیں اور عوام کو اس کا حق مل سکے۔