دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ، دریا کے کنارے رہائش پذیر خاندان پانی میں پھنس گیا،1122 نے ریسکیوکرلیا

چنیوٹ( ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو جانے پر تھانہ محمد والا کے علاقے میں دریا کے کنارے رہائش پذیر خاندان پانی میں پھنس گیا۔
ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچوں عورتوں سمیت 11 افراد کو کشتی کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
: دریائے چناب سے بحفاظت نکالے گئے گیارہ لوگوں کی تفصیل
1-محمد آصف ولد مشتاق 28 سال
2-فرح بی بی زوجہ محمد آصف 25 سال
3-علی حسنین ولد محمد آصف 8سال
4-آمنہ بی بی دختر محمد آصف 6 سال
5-سمرینا بی بی دختر محمد آصف 4 سال سکنہ ویہاڑی بورے والا
6-محمد اکرم ولد طفیل 30 سال
7-امین ولد صدر دین 50 سال
8-محمد عمر ولد امین 24 سال
9-اللہ دتہ ولد چراغ علی 60 سال
10-سفارش علی ولد منظور احمد 32 سال سکنہ عارف والا
11-ظہور ولد اللہ یار 60 سال سکنہ محمد والا۔