عوام کی سہولت کیلئے ڈسٹرکٹ کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل /ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ڈی سی آفس میں قائم

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی خصوصی ہدایت پر کورونا کے سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے ڈسٹرکٹ کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل /ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ڈی سی آفس میں قائم کر دیا گیا ہے جو 03 شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال ہوگا۔ جس میں محکمہ صحت ، پولیس ، سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122. ایم سیز و دیگر محکموں کے نمائندے اپنے فرائض ادا کریں گے۔ عوام ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں
Mob. 03009601764
PTCL. 0479210101
0479210110
0479210116