چناب نگر لاک ڈاون کردیا گیا

چناب نگر (ربوہ ٹائمز) ماہرین کی رائے / نصیحت کے پیش نظر مورخہ 22مارچ تا 24مارچ 2020تک سماجی فاصلہ / آپسی ملنساری میں فاصلہ بنائے رکھنے کے لیے تمام مارکیٹیں ، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ مورخہ 21.03.2020 بوقت 9 بجے رات سے لیکر مورخہ 24.03.2020 بوقت 9 بجے صبح تک بند رہیں گی – یہ احکامات فارمیسی ، ڈسپنسری ، و کلینک ، پنسار سٹور ، کریانہ سٹورز، بیکریوں ،آٹا چکیوں ، تندور ، دودھ کی دوکانات ، آٹو ورکشاپس و پیٹرول پمپ ، مرغی و بڑے گوشت کی دوکانات ، غلہ ، فروٹ و سبزی منڈیوں پر لاگو نہ ہونگے – ریسٹورنٹ سے کھانا خود لے جانے اور ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء منگوانے کی اجازت ہے*
بحکم جناب ایڈیشنل چیف سیکرٹری
محکمہ داخلہ ،حکومت پنجاب ، لاہور