اینٹی کرپشن کا تھانہ چناب نگر میں چھاپہ،زاہد نامی کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے) اینٹی کرپشن کی تھانہ چناب نگر میں کاروائی،زاہد نامی کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار.
تفصیلات کے مطابق:
ذرائع سے معلوم ہوا کہ:
مدعی غلام سرور کی درخواست پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سول جج افشین بلال کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چناب نگر میں تعینات زاہد نامی کانسٹیبل کو 5000 ہزار روپے منتھلی رشوت لیتے ھوے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضیغم خلیل نے بتایا کہ:
مدعی نے کانسٹیبل کیخلاف پانچ ہزار روپے منتھلی لینے کا الزام لگایا تھا۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضیغم خلیل نے مزید بتایا کہ:
کانسٹیبل زاہد کو 5 ہزار روپے منتھلی لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔