جماعت احمدیہ ہالینڈ نے المیرے (Almere) شہر میں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کرلی

ہالینڈ (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ ہالینڈ نے المیرے (Almere)شہر میں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی ہے ۔اس مسجد کا نام مسجد بیت العافیت ہے۔
المیرے شہر کا مختصر تعارف

المیرے شہر کی تعمیر 20؍ستمبر 1975ءکو شروع ہوئی۔ اس سے قبل یہاں کوئی زمین نہیں تھی بلکہ صرف سمندر تھا۔ المیرے کا مطلب ‘‘بڑی جھیل ’’یا بعض اہل لغت کے نزدیک ‘‘جدیدجھیل’’۔ اس وقت المیرے کی آبادی دو لاکھ سے کچھ زیادہ ہے اور مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں رہتے ہیں۔

المیرے اس بات کی وجہ سے مشہور ہے کہ یہاں ہر کوئی آزاد ی سے اپنی من پسند عمارت تعمیر کرسکتا ہے۔ مسجد بیت العافیت اس شہر کی ساتویں مسجد ہے اور اس شہر میں جماعت کی پہلی مسجد ہے۔

مسجد کے چند کوائف

مسجد کی زمین 2012ء میں خریدی گئی۔مسجد کے قطعہ زمین کا رقبہ 1436؍مربع میٹر ہے۔ اور یہ قطعہ زمین دو لاکھ 76؍ ہزار یورو میں خریدی گئی ۔ جس حصہ زمین پر مسجد تعمیر ہوئی ہے اس کا رقبہ 634؍ مربع میٹر ہے۔ مسجد پر تقریبا 1,8 milion یورو خرچ ہوا ہے۔ دو منزلہ مسجد ہے۔ نیچے multi purpose hall ہے اوردفاتر ہیں۔ اوپر مسجد کے ساتھ مربی ہاؤس ہے۔ دوران ِتعمیر جماعت نے 247؍مربع میٹر زمین زائد خریدی ۔ اس طرح اب کل رقبہ زمین 1683؍مربع میٹر ہے۔