بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت

Share
بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت

نئی دہلی (ربوہ ٹائمز) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرزہراگلتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ حملے سے پاکستان کو پیغام دیا ہے، دہشت گردوں اوران کے سپورٹرزکے خاتمے کے لئے لائن آف کنڑول عبورکریں گے۔

عمران خان کی اقوام متحدہ میں خطاب کے حوالے سے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا تھا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔

راوت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد بھارت کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

Read more

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

جنیوا — اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے 7 ستمبر کو پاکستان پر زور دیا کہ وہ احمدیہ مسلمان کمیونٹی کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک، تشدد اور قانونی پابندیوں کی اطلاعات پر توجہ دے۔ ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کمیونٹی کے تحفظ کو

By ویب ڈیسک
اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی احمدیہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ محمد شریف عودہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حکومت میں عرب جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ "اسرائیل کے آزادی کے اعلان میں کہا

By ویب ڈیسک
جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

ٹامس راخل، جرمنی کی وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی اور آزادیٔ عقیدہ، نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور مذہبی آزادی کو درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کریں۔ اپنے دورے کے دوران، راخل نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ مکالمے،

By ویب ڈیسک
ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

کوالالمپور— ملائیشیا میں حکام احمدیہ یا قادیانی تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے سرگرمیوں کی پیچیدگیوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ سلانگور حکومت، محکمہ اسلامی امور سلانگور (JAIS) کے تعاون سے، خاص طور پر گومبک میں واقع

By ویب ڈیسک