چنیوٹ: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منڈیوں کی مانیٹرنگ اور پرائس چیکنگ جاری

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوگوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منڈیوں کی مانیٹرنگ اور پرائس چیکنگ جاری ہے ،سبزی و فروٹ و دیگر اشیاء میں مہنگائی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور مہنگائی پیدا کرنے والے عوامل کا سدباب کیاجا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی چنیوٹ میں دوران وزٹ نیلامی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ خضر حیات بھٹی، عملہ مارکیٹ کمیٹی و دیگر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے آڑھتیوں کی جانب سے نیلامی کا جائزہ لیا، تمام سبزی و فروٹ کی دستیابی اور کوالٹی اور ریٹس کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منڈیوں کی مانیٹرنگ اور پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔