واپڈا اہلکاروں کی غفلت اور شہریوں کی طرف سے انعامات کی بارش کا نتیجہ،چناب نگراڈا پر مرمت کیا جانے والا ٹرانسفارمر پھٹ گیا،آگ لگ گئی۔

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے ) واپڈا چناب نگر کے اہلکاروں کی غفلت اور شہریوں کی طرف سے لالچ کی پیش کش کی وجہ سے 5 ٹرانسفارمر جل کر تباہ.ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق:
واپڈا چناب نگر کے کمپلینٹ آفس کے عقب میں واپڈا اہلکاروں کی طرف سے غیر قانونی طور پر سر عام ٹرانسفارمرز کو رپٸیر کرنے کی غرض سے ان کے نیچے آگ لگا کر گر م کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک ٹرانسفارمر پھٹ گیا جس کی وجہ سے قر یب پڑے 5 ٹر انسفارمرز بھی اگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ اس قدر شد ید تھی کہ پاس کےتمام لو گوں اور دوکان داروں نے اپنی جانیں بڑی مشکل سے بھاگ کر بچائیں۔ریسکییو 1122 اور مقامی ناصر فائر فائٹر چناب نگر نے آکر آگ پر قا بو پا یا. اس موقع پر قر یب کے دوکانداروں نے بھاگ کر بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچاٸیں کوی جا نی نقصان نہیں ہوا لیکن واپڈا کے لاکھوں مالیت کے ٹرانسفارمرز جل گئے۔
اس معاملے کے بعد جب ایس ڈی او چناب نگر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے لا تعلقی کا اظہا ر کردیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ :
اس معاملہ میں جتنی واپڈا اہلکاروں کی غلطی ہے اتنی ہی ہمارے شہریوں کی بھی ہے جو ان کو پیسوں کا لالچ دے کر فوری کام کروانے کی غرض سے ہزاروں روپے جمع کروادیتے ہیں
جبکہ واپڈا چناب نگر کے پاس کسی بھی ٹرانسفارمر کے خراب ہونے کی صورت میں ایمرجنسی ٹرانسفارمر موجود ہوتے ہیں لیکن شہری ان کو ایمرجنسی ٹرانسفارمر لگانے کی زہمت کرنے ہی نہیں دیتے اور اسی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کیلئے فوری طور پر ہزاروں روپے مہیا کردیئے جاتے ہیں۔
یہاں ایک بات اور قابل ذکر ہے کہ ابھی کچھ روز قبل ہی ایک چناب نگر کا شہری ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔یہ وہ بندہ تھا جس کو شہریوں سمیت واپڈا اہلکار ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے استعمال کیا کرتے تھے اور اس کے جاں بحق ہونے کے بعد تمام حلقوں نے چپ سادھ لی اور اس شخص سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔
https://youtu.be/IicBB4ty5ak