یورپی یونین پاکستان کے سفیر جین فرانکوئس کویئٹن کی چناب نگر ربوہ آمد،احمدی کمیونٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) یورپی یونین پاکستان کے سفیر جین فرانکوئس کویئٹن کی چناب نگر ربوہ میں آمد،احمدی کمیونٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق:

یورپی یونین پاکستان کے سفیر جین فرانکوئس کویئٹن نے 1 اپریل کو ربوہ کا دورہ کیا.انہوں نے اپنے اس دورے میں احمدی کمیونٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی.

جین فرانکوئس کویئٹن نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ:

چناب نگر ربوہ کا پہلا دورہ،جس میں “میں نے جانہ کہ احمدی کمیونٹی نے پاکستان کو نوبل انعام کے ساتھ ساتھ پہلا وزیر خارجہ دیا”.

انہوں نے مزیدکہا کہ:

میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ حکومت احمدی کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دیگی.


یادرہے کہ:
جین فرانکوئس کویئٹن 2015 سے پاکستان میں یورپی یونین کے طور پر سفیر تعینات ہیں.