تین روز قبل اغوا ہونے والے 2 احمدی ڈاکٹرز قتل

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز) پنجاب کے ضلع اٹک سے 2 احمدی ڈاکٹرز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں ایک امریکن نثراد ہیں. مقتولین کو نامعلوم افراد نے 3 روز قبل اغوا کر لیا تھا.

پولیس کے مطابق:

اٹک کے علاقے فتح جنگ گلی جاگیر سے تین روز قبل اغوا ہونے والے دونوں ڈاکٹرز کی لاشیں ڈھوک صوبہ سے ملی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر عزیز اور امریکن نثراد ڈاکٹر افتخار تین روز قبل اپنے رقبہ گلی جاگیر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔

دونوں ڈاکٹرز کے اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ:

گزشتہ شب دونوں مقتولین کی لاشیں ڈھوک صوبہ سے ملی ہیں جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹروں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ:

ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مقتول ڈاکٹروں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

پولیس نے قتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او فتح جنگ، ایس ایچ او فتح جنگ کو فوری واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ

دونوں ڈاکٹرز کا تعقل جماعت احمدیہ سے ہے.