چناب نگر سے تعلق رکھنے والے شمشاد شوہدری کا ایک اور اعزاز،سنگا پور میں ہونے والے پوئٹری کمپٹیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے ) ضلع چنیوٹ کےشہر چناب نگر ( ربوہ) سے تعلق رکھنے والے نوجوان شمشاد احمد چوہدری نے ملائشیا میں ہونے والے مائگرینٹس اینڈ رفیوجی پوئٹری کمپٹیشن 2018 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد سنگا پور میں ہونے والے گلوبل مائگرینٹس اینڈ ریفیوجی فیسٹیول کے پوئٹری کمپٹیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کردیا اس کمپٹیشن میں دنیا بھر کےدرجنوں ممالک سے آئے ہوئے افراد نے حصہ لیا.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شمشاد احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ:

یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور اسکی عطا ہے کہ اس نے مجھ ناچیز کو اتنے بڑے بڑے اعزازات سے نوازا یے یاد رہے کہ شمشاد احمد چوہدری ان دنوں ملائشیا ء میں مقیم ہیں اور انکا تعلق احمدیہ جماعت سے ہے جسکا وہ ہر جگہ برملا اظہار بھی کرتے ہیں .