امریکا میں شدید برفباری، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

Share
امریکا میں شدید برفباری، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

نیو یارک (ربوہ ٹائمز) امریکی ریاستوں جنوبی کیرولائنا اور ورجینیا میں شدید برفباری کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں کیرولائنا، ورجینیا اور جارجیا میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئیں۔ جنوبی کیرولائنا اور ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مختلف حادثات میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

موسم کی خرابی اور شدید برفباری کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں، شاہراؤں پر ڈھائی فٹ تک برف ہے جس کے باعث ذرائع آمد و رفت معطل ہیں۔ بجلی کی ترسیل کا نظام ٹھپ ہوجانے کے باعث 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔متاثرہ ریاستوں کے اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، میونسپل اور ریسکیو ادارے شاہراؤں سے برف ہٹا کر ٹریفک کو کلیئر کرایا جا رہا ہے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Read more

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

جنیوا — اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے 7 ستمبر کو پاکستان پر زور دیا کہ وہ احمدیہ مسلمان کمیونٹی کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک، تشدد اور قانونی پابندیوں کی اطلاعات پر توجہ دے۔ ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کمیونٹی کے تحفظ کو

By ویب ڈیسک
اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی احمدیہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ محمد شریف عودہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حکومت میں عرب جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ "اسرائیل کے آزادی کے اعلان میں کہا

By ویب ڈیسک
جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

ٹامس راخل، جرمنی کی وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی اور آزادیٔ عقیدہ، نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور مذہبی آزادی کو درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کریں۔ اپنے دورے کے دوران، راخل نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ مکالمے،

By ویب ڈیسک
ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

کوالالمپور— ملائیشیا میں حکام احمدیہ یا قادیانی تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے سرگرمیوں کی پیچیدگیوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ سلانگور حکومت، محکمہ اسلامی امور سلانگور (JAIS) کے تعاون سے، خاص طور پر گومبک میں واقع

By ویب ڈیسک