بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے محافظ رحیم بخش 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

صادق آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے محافظ رحیم بخش 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،انہیں 3 سال تک بانی پاکستان کے محافظ رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔

پنجاب کی آخری تحصیل صادق آبادمیں مقیم قائداعظم کے قریبی ساتھی بابا رحیم بخش انتقال کر گئے ان کی عمر 93 برس تھی اور طویل عرصے سے علیل تھے۔

بابا رحیم بخش بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے محافظ دستے میں شامل تھے ۔ تحریک آزادی کے دوران بابا رحیم بخش 3 سال تک بانی پاکستان کے ذاتی محافظ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ۔اس دوران انہیں 130 روپے ماہانہ وظیفہ دیاجاتا تھا۔پاکستان بننے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے بابا رحیم بخش کا وظیفہ باقاعدگی سے ادا کیا جاتا رہا۔

گزشتہ برس ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران بابا رحیم بخش نے قائداعظم کی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی ۔انٹرویو کے دوران بابا رحیم بخش کی عقیدت اس وقت ظاہر ہوئی جب وہ قائداعظم کے ذکر پر آبدیدہ ہوئے۔

بابا رحیم بخش کے پوتوں کا کہنا ہے کہ:

ان کے داداکو قائداعظم کے ساتھ گزرے ہوئے وقت پر فخر ہے۔’ہمارے داداہمیں بچپن میں قائداعظم کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کے قصے سنایا کرتے تھے.