عہدے سے ہٹائے جانے کے نوٹیفیکیشن کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا رد عمل سامنے آگیا

Share
عہدے سے ہٹائے جانے کے نوٹیفیکیشن کے بعد جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر معطل ہونے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا رد عمل سامنے آگیا۔

جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا ہے کہ:

'سپریم جوڈیشل کونسل کا میری معزولی کی سفارش کا فیصلہ غیرمتوقع نہیں'.

انہوں نے کہا کہ:

'تقریباً تین سال پہلے سرکاری رہائش گاہ کی مبینہ آرائش کے نام پر بے بنیاد ریفرنس بنایا گیا، سرکاری رہائش گاہ کی آرائش کے متعلق ریفرنس سے کچھ نہ ملا تو خطاب کو جواز بنا لیا'.

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ:

'میرے مطالبے اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود یہ ریفرنس کھلی عدالت میں نہیں چلایا گیا، نہ ہی میری تقریر میں بیان کیے گئے حقائق کو جانچنے کیلئے کوئی کمیشن بنایا گیا.

انہوں نے کہا کہ:

اپنا تفصیلی مؤقف بہت جلد عوام کے سامنے رکھوں گا.

خیال رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رواں سال 21 جولائی کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیزی صدیقی اہم کیسز کی سماعت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں بینچ سے علیحدہ کیے جانے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا۔

Read more

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

جنیوا — اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے 7 ستمبر کو پاکستان پر زور دیا کہ وہ احمدیہ مسلمان کمیونٹی کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک، تشدد اور قانونی پابندیوں کی اطلاعات پر توجہ دے۔ ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کمیونٹی کے تحفظ کو

By ویب ڈیسک
اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی احمدیہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ محمد شریف عودہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حکومت میں عرب جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ "اسرائیل کے آزادی کے اعلان میں کہا

By ویب ڈیسک
جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

ٹامس راخل، جرمنی کی وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی اور آزادیٔ عقیدہ، نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور مذہبی آزادی کو درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کریں۔ اپنے دورے کے دوران، راخل نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ مکالمے،

By ویب ڈیسک
ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

کوالالمپور— ملائیشیا میں حکام احمدیہ یا قادیانی تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے سرگرمیوں کی پیچیدگیوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ سلانگور حکومت، محکمہ اسلامی امور سلانگور (JAIS) کے تعاون سے، خاص طور پر گومبک میں واقع

By ویب ڈیسک