مولانا فضل الرحمان کا چودہ اگست پاکستان کی آزادی سے متعلق ایک اور متنازع بیان

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) الیکشن میں‌ شکست کے بعد چودہ اگست نہ منانے کا متنازع بیان دینے والے مولانا فضل الرحمان نے اپنی روش نہیں‌ بدلی.

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق:

مولانا فضل الرحمان کا یوم آزادی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا. جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ:

ادارے بین الاقومی قوتوں کے نمائندے بن کرہم پرحکومت کررہے ہیں.

مولانا فضل الرحمان نے کہا:

ہم سے ہماری آزادی چھینی جارہی ہے، ایسے میں چودہ اگست کو بھلا کیا یوم آزادی منائیں.

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ:

ہماری جدوجہد آزادی جاری رہے گی، اداروں سےکہناچاہتے ہیں کہ ان کے کردار سے مطمئن نہیں.

مولانا فضل الرحمان نے شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ:

ادارے بین الاقومی قوتوں کے نمائندے بن کرہم پرحکومت کررہے ہیں.

https://youtu.be/AhlUixBKhNw

واضح رہے کہ:

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے بینر تلے الیکشن لڑا تھا، مگر وہ متوقع کامیابی حاصل نہیں کرسکی.

شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ:

ہر سال چودہ اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے.