دریائے چناب میں 6لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کی آمد متوقع.ذرائع،آس پاس کے دیہاتوں میں ہنگامی حالات

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری سیلاب کے نوٹیفیکیشن پر ضلع چنیوٹ میں ہنگامی حالات.
تفصیلات کے مطابق ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی مساجد سے اعلانات ہونا شروع، لوگوں میں اضطراب وپریشانی بڑھ گئی.ذرائع کے مطابق 6لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کی آمد متوقع.تمام محکمہ جات کے اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں.تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے ہنگامی تیاریاں ،فلڈ ریلیف کیمپس اور ریسکیو ٹیمیں تیار. سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں سے نقل مکانی شروع کروا دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کہا ہے کہ:

ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے عوام الناس کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر گھبرانے کی کوئی بات نہیں مگر احتیاط ضروری ہے ۔ضلعی انتظامیہ ہر وقت آپکے ساتھ ہے ۔ آپکی ہر چیز کی حفاظت کرنا ہماری ڈیوٹی اور فرض ہے. مزید معلومات کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم کے نمبر 0479210101 پر رابطہ کر سکتے ہیں.