سمندری طوفان ’فلورنس‘ نے امریکا میں تباہی مچانا شروع کردی

Share
سمندری طوفان ’فلورنس‘ نے امریکا میں تباہی مچانا شروع کردی

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سمندری طوفان ’فلورنس‘ نے امریکا میں تباہی مچانا شروع کردی، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں شیر خوار بچے سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق:

سمندر سے اٹھنے والا خطرناک طوفان ’فلورنس‘ امریکا کے مشرقی ساحل پر اپنی تباہ کاریوں کا آغاز کرتے ہوئے شیرخواربچے سمیت 14 افراد کو جاں بحق کردیا۔ طوفان اور بارش کے باعث ہزاروں گھر اور گلیاں پانی سے بھر چکی ہے جبکہ بجلی بھی منقطع ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق:

فلورنس کی شدت میں کمی کے باوجود طوفان اتنی قوت رکھتا ہے جو بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہلاک کرسکتا ہے.

ماہرین موسمیات کے مطابق:

سمندری طوفان فلورنس کو ختم ہونے میں کئی دن لگیں گے اور طوفان کے باعث 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا خطرہ ہے.

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ:

امریکی حکام نے فلورنس کے خطرے پیش نظر تقریباً 17 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منقتل کردیا تھا.

میڈیا کا کہنا ہے کہ:

طوفان کے باعث چلنے والی تیزہواؤں اور طوفانی بارشوں سے متعدد درخت اورکھمبے گر گئے جس کے نتیجے میں لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ حکام نے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں.

کئی علاقوں میں دو فٹ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید ساڑھے 3 فٹ بارش کا امکان ہے، طوفان سے متاثرہ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین نے طوفان کی شدت کم ہونے کے باوجود آندھی، موسلا دھار بارشوں اور بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

طوفان آج شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے گزر کر آئندہ ہفتے شمالی امریکا میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ:

تیز ہوائیں کیسے چھتوں اور درختوں ہو اڑا رہی ہے جبکہ فلورنس نامی خطرناک سمندری طوفان کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی.

مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق:

بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور طوفان کے باعث پانی میں ڈوبے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی کیرولائنا سمیت طوفان سے متاثرہ پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے.

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ:

شمالی کیرولینا میں ایک گھر پر درخت گرنے کے باعث ماں اور بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ والد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

امریکا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق:

شمالی کیرولینا میں تین روز میں آٹھ ماہ کے برار بارشیں ہونے کا امکان ہے، جبکہ ایسے سیلاب کا خطرہ ہے جو ہزار برس میں ایک بار آتا ہے۔

امریکی انشورنس کمپنیاں فلورنس سے ہونے والی تباہی کے باعث 27 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ ظاہر کررہی ہیں، شمالی کیرولینا کی ساحلی پٹی پر 8 ارب ڈالر سے زائد کے مکانات موجود ہیں جو طوفان کے نتیجے میں تباہ ہوسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ:

خطرناک سمندر طوفان کے باعث رئیل اسٹیٹ کے شیئرز اور بانڈز کی قدر بہت زیادہ تنزلی کا شکار ہوئی ہے تو دوسری جانب جنیریٹرز اور خام تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے.

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

مذکورہ سمندری طوفان گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خطرناک ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

شہری محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کے خطرات کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں.

یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے نے بڑی تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ امداری کارروائیوں کے لیے امریکی صدر نے بھاری رقوم خرچ کیے تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے نے بڑی تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ امداری کارروائیوں کے لیے امریکی صدر نے بھاری رقوم خرچ کیے تھے۔

Read more

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

احمدیوں کو مساوی حقوق فراہم کیے جائیں، اقوام متحدہ کا پاکستان سے مطالبہ

جنیوا — اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے 7 ستمبر کو پاکستان پر زور دیا کہ وہ احمدیہ مسلمان کمیونٹی کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک، تشدد اور قانونی پابندیوں کی اطلاعات پر توجہ دے۔ ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کمیونٹی کے تحفظ کو

By ویب ڈیسک
اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی احمدیہ رہنما کا عرب جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی احمدیہ مسلم کمیونٹی کے سربراہ محمد شریف عودہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حکومت میں عرب جماعتوں کو شامل کیا جائے گا، لیکن انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ "اسرائیل کے آزادی کے اعلان میں کہا

By ویب ڈیسک
جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

جرمن کمشنر کا دورہ پاکستان: احمدیوں کےخلاف آئینی امتیازپراظہار تشویش

ٹامس راخل، جرمنی کی وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی اور آزادیٔ عقیدہ، نے پاکستان کا دورہ کیا تاکہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور مذہبی آزادی کو درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کریں۔ اپنے دورے کے دوران، راخل نے مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ مکالمے،

By ویب ڈیسک
ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

ملائیشین حکام احمدیہ تعلیمات کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لیے متحرک

کوالالمپور— ملائیشیا میں حکام احمدیہ یا قادیانی تعلیمات کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی نگرانی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے سرگرمیوں کی پیچیدگیوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ سلانگور حکومت، محکمہ اسلامی امور سلانگور (JAIS) کے تعاون سے، خاص طور پر گومبک میں واقع

By ویب ڈیسک