عاطف میاں کے استعفے پر مشاورتی کونسل کے رکن پروفیسر عاصم اعجازنے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز آن لائن) پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر معاشیات پروفیسر عاطف میاں کے استعفیٰ دینے کے بعد اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر معاشیات عاطف رضوان میاں کو حکومت کی طرف سے مذہب کی بنا پر مولویوں کے دباو میں آکر اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے الگ کئے جانے کی اطلاع ملنے پر کونسل کے ایک اور نامزد رکن اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ترقیاتی معاشیات کے پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ:

اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینا میرے لئے تکلیف دہ اور دکھ بھرا فیصلہ ہے۔ میں پاکستان کے اقتصادی تجزیے میں مدد کا موقع دینے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔ تاہم اگر منطقی تجزیے کی بنیادی اقدار مجروح کی جائیں تو میرے لئے اپنا کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ میں ایک مسلمان کے طور پر ایسے رویے پر اپنے ضمیر کو مطمعن نہیں کر سکتا۔ اللہ میرے سمیت ہم سب کی رہنمائی کرے۔ میں ہمیشہ ہر طرح کی مدد کے لئے دستیاب رہوں گا۔ پاکستان پایندہ باد.