سکھ یاتری ویزے کے بغیر گردوار ہ دربار جاسکیں گے،جلد ہی’ کرتار سنگھ ‘ بارڈر کھول دیں گے،فواد چوہدری

لندن ( ربوہ ٹائمز )پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ:

پاکستان جلد ہی سکھ یاتریوں کیلئے ’ کرتار سنگھ ‘ بارڈر کھول دے گا ، سکھ یاتری ویزے کے بغیر گردوار ہ دربار صحاب کے درشن کر سکیں گے ۔

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ:

عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی بھارتی کھلاڑیوں کودعوت دی ، سکھ یاتریوں کیلئے سرحد کھولنے سے متعلق ایک نظام وضع کیا گیا ہے،سکھ یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے، پاکستان جلد ہی سکھ یاتریوں کیلئے ’کرتار سنگھ‘بارڈر کھول دے گا،عمران خان کی جانب سے دلی کو اس کے کئی اشارے دیے جاچکے ہیں .لیکن بھارت کی جانب سے نئی حکومت کواس سلسلے میں مثبت جوابی اشارے نہیں ملے ہیں ۔