اسد رجیم نے شامی قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے،امریکہ

ادلب( ربوہ ٹائمز آن لائن )امریکا نے خبردار کیا ہے کہ:

اگر اسد رجیم نے شامی قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورا اور مْناسب جواب دیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق:

امریکا کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی جب دوسری جانب اسد رجیم، روس اور ایران مل کر شام کے شہر ادلب پر فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں.

وائیٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ:

شام میں کیمیائی حملے کے جواب سے متعلق ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ اگر بشارالاسد نے کیمیائی حملے کا دوبارہ ارتکاب کیا تو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا فورا اور مناسب طریقے سے جواب دے گا.