چناب نگر:نوجوان کھلاڑی سعادت احمد کی پی ایس ایل لاہور قلندر میں سلیکشن

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) چناب نگر کا نوجوان کھلاڑی سعادت احمد پی ایس ایل لاہور قلندر میں سلیکٹ کرلیا گیا.تفصیلات کے مطابق سعادت احمد کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق و جنون تھا اور انہوں نے عمران خان کی طرح دن رات محنت کی بار بار ٹرائی کرتے رہے لیکن سلیکٹ نہ ہوسکے.اس کے باوجود انہوں نے شکست تسلیم نہ کی اور محنت کرتے رہے اور ان کو محنت کا پھل مل گیا اور آج یہ پی ایس ایل لاہور قلندر میں سلیکٹ ہوچکے ہیں.ان کی سلیکشن پر اہلیان چناب نگر نے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا ہے.