کراچی میں مذہبی منافرت کی بنا پر ایک اور احمدی قتل

ahmadiyya_ijaz_ahmad_kiani
کراچی میں جواں سال احمدی اعجاز احمد کیانی مذہبی منافرت کی بناپر زندگی سے محروم کر دئے گئے۔ایک ماہ میں چاراحمدیوں کی ٹارگٹ کلنگ۔احمدیوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد میں تیزی آگئی :ترجمان جماعت احمدیہ

چناب نگر(پ ر)آج مؤرخہ18؍ستمبر2013ء کو صبح 7:30بجے کراچی کے ایک نوجوان احمدی اعجاز احمد کیانی ولد بشیراحمد کیانی صاحب ساکن اورنگی ٹاؤن کراچی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد کیانی صاحب آج صبح 7:30بجے اپنے گھر واقع اورنگی ٹاؤن کراچی سے کام پر جانے کیلئے نکلے۔گھر سے کچھ ہی دور گئے تھے کے سامنے سے آنے والے دو موٹرسائیکل سوار وں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔شہید مرحوم کو 6گولیاں لگیں۔ ایک گولی بائیں ہاتھ پر لگی جبکہ سینے Continue reading

kpk.

قادیانی نہیں سنی مسلمان ہوں،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا

پشاور…خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل عبدالطیف یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ سنی مسلمان ہیں اوران پرقادیانی نوازہونے کے الزامات میں حقیقت نہیں۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ 25سالوں سے پشاورمیں مقیم،محلے کی مسجد کے مستقل نمازی اورسنی مسلمان ہیں۔ انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے کہا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوآخری نبی مانتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ایک مذہبی سیاسی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اپنی مخالفت کے باعث انہیں نشانہ بنایا اوربے بنیاد الزامات عائد کئے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت مختلف ذمہ دارعہدوں پرفائزرہے ہیں اوران کا ساراریکارڈ موجود ہے۔اس لئے علمائے کرام کوایسے الزامات زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کوملک کیلئے مثبت کام اورفرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے سے گریزکرنا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ اگران کی ذات یاخاندان کو کوئی نقصان پہنچاتواس کے ذمہ دارپروپیگنڈہ کرنے والی جماعتوں کے سربراہان ہونگے۔

ahmadiyya_germany2

عدالتی فیصلہ جماعت احمدیہ کے حق میں

یورپی عدالت انصاف نے فیصلہ سنایا ہے کہ وہ لوگ، جنہیں اپنے ملکوں میں کھلے عام اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے تعاقب کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یورپ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا حق رکھتے ہے۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی ان دو پاکستانیوں کو بھی سیاسی پناہ لینے کا حق حاصل ہو گیا ہے، جن کا تعلق غیر مسلم قرار دیے جانے والے قادیانی فرقے سے ہے۔

احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے یہ دو پاکستانی سن 2003ء اور 2004ء میں جرمنی پہنچے تھے۔ ان دونوں کا موقف تھا کہ ان کا تعلق جماعت احمدیہ سے ہے اور پاکستان میں ان کو جان کا خطرہ ہے۔
Continue reading

sahiwal_ziaulhaq_ahmadiyya

تاریخ سے کھلواڑ

پاکستان کی ایک بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں تاریخ کے نام پر نئی نسل کومسلسل جھوٹ سے روشنا س کرایا جا رہا ہے اس عمل میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو باقاعدہ طور پر تاریخ دان نہیں۔اگرچہ ہمارے عہد کے تاریخ دانوں نے بھی ہم پر کچھ کم کرم نوازی نہیں کی۔ہمارے ہاں ایک مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی خاطر ہر طرح کا جائز و ناجائز حربہ استعمال کیا جا رہا ہے اور اس میں وہ لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو اپنے تئیں اسلام کے سب سے بڑے نام لیوا ہیں۔اسی طبقہ میں اب نام نہاد آزاد ذرائع ابلا غ کے وہ خود ساختہ دانشور بھی ہیں جن کو ایک مخصوص نظریے کے تحت آگے بڑھنے کے تمام تر مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
Continue reading

ahmadiyya_rabwah_

ربوہ میں مذہبی کشیدگی

پنجاب کے وسطی شہر چنیوٹ کے نزدیک واقع علاقہ چناب نگر(ربوہ) میں جماعت احمدیہ کی زمین پر بنی ایک پولیس چوکی کی مسماری اور مسجد کے راستے کو روکے جانے کا معاملہ کشیدگی کا سبب بنا ہوا ہے۔
یہ پولیس چوکی جماعت احمدیہ کے کارکنوں نے مسمار کی ہے جبکہ سنی مسلمانوں کو خدشہ ہے کہ اس سے ’قریبی مسجد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘
Continue reading